سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا حج کرنے والا اپنے ملک میں بھی قربانی کرے گا؟

  • 4585
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-04
  • مشاہدات : 54

سوال

کیا حج کرنے والا اپنے ملک میں بھی قربانی کرے گا؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حج كرنے والا عید کی قربانی   نہیں کرے گا ۔  حاجی پر  هدي (حج تمتع اور حج قران كرنے والا جوجانور ذبح  کرتا ہے، اسے هدي  کہتے ہیں) کرنا واجب ہے، کیونکہ  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر هدي کی تھی۔

اگرانسان اکیلا حج کر رہا ہو، اس کے اہل خانہ اپنے علاقے میں ہی ہوں،  تو اسے چاہیے کہ اتنی رقم چھوڑ کر آئے جس سے اس کے اہل خانہ عید کے موقع پر قربانی کرسكیں ۔ اس طرح گھر کا سربراہ حج کی وجہ سے هدي کرے گا،  اور اس کے اہل خانہ  عید کی قربانی کریں گے؛ کیونکہ عید کی قربانی دیگر شہروں میں ہوتی ہے، مکہ میں حج كرنے والے کے لیے هدي ہوتی ہے۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

1- فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی صاحب حفظہ اللہ

2- فضیلۃ الشیخ عبد الخالق صاحب حفظہ اللہ

3- فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال صاحب حفظہ اللہ

4- فضیلۃ الشیخ اسحاق زاہد  صاحب حفظہ اللہ

تبصرے