الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مرنے کے بعد انسان ایک دوسرے جہاں منتقل ہوجاتا ہے، اس کی روح اس کے گھروالوں کے پاس واپس نہیں آتی۔
برزخی زندگی کے معاملات دنیا کی زندگی سے بالکل مختلف ہیں۔ مرنے کے بعد پیش آنے والے امورہماری نظروں سےبالکل اوجھل ہیں اس لیے کسی بھی بات کو بغیردلیل کے کہنا جائزنہیں ہے۔
ہمارےعلم میں ایسی کوئی دلیل نہیں ہے جس میں جمعرات کے دن فوت شدگان کی روحوں کا اپنے مسکن واپس آنے کا ذکرہو۔
والله أعلم بالصواب.