سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ٹیلی فون یا انٹرنٹ پر نکاح درست ہےکیا؟

  • 27
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 480

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ٹیلی فون یا انٹرنٹ پر نکاح درست ہےکیا؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جدید وسائل وذرائع کے ذریعے عقد نکاح جائز ہے جبکہ نکاح کے ارکان اور شروط مکمل ہو رہے ہوں۔ یعنی ایجاب وقبول، ولی کی اجازت، شہادتین اور حق مہر۔ اگر تو ان میں کوئی ایک شے مفقود جیسا کہ ٹیلی فون کے ذریعے نکاح میں شہادت ممکن نہ ہو تو اس صورت میں نکاح جائز نہیں ہے۔ اور اگر شہادت ممکن ہو جیسا کہ سکائپ وغیرہ میں ویڈیو کانفرنس کے ساتھ نکاح کا انعقاد اور غرر کا اندیشہ بھی نہ ہو تو انٹرنیٹ کے ذریعہ نکاح جائز ہے۔

وبالله التوفيق

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

تبصرے