سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز میں ہر سورت کے شروع میں بسم اللہ پڑھنے کا حکم

  • 2511
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 439

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 نماز میں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد جب  کوئی دوسری سورت ملائیں تو  کیا ہر سورت کے لئے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا  ضروری ہے۔؟

جزاکم اللہ خیرا

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اس مسئلہ  میں اہل علم کے ہاں مختلف آ راء پائی جاتی ہیں۔ لیکن راجح موقف یہ ہے کہ   اگر سورۃ کے شروع  سے قراءت کی جائے توسورۃ توبہ کے علاوہ ہر سورت کے شروع میں  بسم اللہ پڑھی جائے گی، کیونکہ یہ سورۃ توبہ کے علاوہ ہر سورۃ کے شروع میں لکھی ہوئی موجود ہے۔

اور اگر سورۃ کے درمیان سے قراءت کی جائے تو بسم اللہ  پڑھنا ضروری نہیں ہے۔ اس وقت سورہ  فاتحہ کے شروع میں پڑھی گئی بسم اللہ ہی کافی ہو جائے گی۔

 

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

 

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی