سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کمیٹی کی رقم سےقربانی السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا کمیٹی کی رقم سےقربانی کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جبکہ کمیٹی کی اقساط ابھی دو سال تک ادا کرنی ہیں۔؟

  • 247
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 334

سوال

کمیٹی کی رقم سےقربانی السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا کمیٹی کی رقم سےقربانی کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جبکہ کمیٹی کی اقساط ابھی دو سال تک ادا کرنی ہیں۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کمیٹی کی بقیہ اقساط قرض کے حکم میں ہیں،اگر کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ قربانی کرنے کے باوجود وہ اپنی کمیٹی یا قرض بآسانی ادا کر سکتا ہے تو اسے ضرور قربانی جیسے عظیم الشان عمل میں شریک ہونا چاہئے۔ اور اگر قربانی کرنے کے بعد اس کے لئے کمیٹی یا قرض کی رقم ادا کرنا مشکل ہو جائے تو پھر پہلے قرض ادا کیا جائے گا۔ کیونکہ قرض کی ادائیگی فرض اور واجب ہے ،جبکہ قربانی کرنا سنت مؤکدہ ہے۔ واجب کی ادائیگی سنت مؤکدہ پر مقدم ہے۔ قرض کا تعلق حقوق العباد سے ہے،جسے ادا کئے بغیر تلافی ممکن نہیں ہے۔ اور انسان کی زندگی کا کوئی علم نہیں کہ کب ختم ہو جائے۔ نبی کریم اس وقت تک کسی کا نماز جنازہ نہ پڑھاتے تھے جب تک یہ معلوم نہ کر لیتے کہ اس پر کوئی قرض نہیں ہے۔ اور اگر میت پر قرض ہوتا تو پہلے اس کی ادائیگی کا حکم دیتے پھر اس کی نماز جنازہ پڑھاتے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

تبصرے