وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
واضح رہے کہ نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے اور کم سے کم کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ لہذا صورت مسئولہ میں نفاس کا خون آنے کے بعد نظر آنے والی خالص سفید رطوبت نفاس شمار نہیں ہوگی، بلکہ یہ نفاس ختم ہونے کی علامت ہے۔ اس دوران عورت پر نماز روزہ لازم ہے، البتہ اس سفیدی کے کپڑوں یا بدن پر لگ جانے سے اسے دھو لیا جائے۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب