سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

علی بن ابی طالب کی اولاد السلام عليكم ورحمة الله وبركاته حضرت علی بن ابی طالب کی اولاد کے نام بتائیں۔؟

  • 237
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 294

سوال

علی بن ابی طالب کی اولاد السلام عليكم ورحمة الله وبركاته حضرت علی بن ابی طالب کی اولاد کے نام بتائیں۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے بچوں کی تعداد 28 سے زیادہ تھی۔ حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا سے آپ کو تین فرزند ہوئے۔ حضرت محسن علیہ السّلام، امام حسن علیہ السّلام اور امام حسین علیہ السّلام، جبکہ ایک صاحبزادی حضرت زینب علیہ السّلام بھی حضرت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا سے تھیں۔ باقی ازواج سے آپ کو جو اولاد ہوئی، ان میں حضرت حنیفہ، حضرت عباس بن علی علیہ السّلام شامل ہیں۔ علی ابن طالب علیہ السلام کی اولاد یہ ہیں : سیدنا حسن علیہ السّلام ۔ سیدنا حسین علیہ السّلام ۔ زینب علیہا السّلام ۔ ام کلثوم علیہا السّلام ۔ عباس علیہ السّلام ۔ عمر ابن علی ۔ جعفر ابن علی ۔ عثمان ابن علی ۔ محمد الاکبر ( محمد بن حنفیہ) ۔ عبداللہ ۔ ابوبکر ۔ رقیہ ۔ رملہ ۔ نفیسہ ۔ خدیجہ ۔ ام ہانی ۔ جمانی ۔ امامہ ۔ مونا ۔ سلمیٰ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

تبصرے