سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

’’رأس الحكمة مخافة الله‘‘ ، اسکو میڑک کی درسی کتاب میں بطور حدیث پیش کیا گیا ہے ۔اس کی تخر یج چاہیے۔

  • 2319
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 93

سوال

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس حدیث کو امام بیہقی رحمہ اللہ نے اپنی سند کے ساتھ ذکر کیا ہے اورفرمایا ہے کہ یہ روایت موقوف ہے یعنی یہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول ہے۔ (شعب الإيمان، الخوف من الله عزوجل: 729-730)

امام البانی رحمہ اللہ نے اس کو اپنی کتاب ضعیف الجامع الصغیروزیادتہ میں ضعیف قراردیا ہے۔ (ضعیف الجامع: 3066)

 

والله أعلم بالصواب.

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی