سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مکان بنانے کے لیے خریدی گئی زمین پر زکوۃ کا حکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرے پاس زمین ہے جس پر میں کچھ سالوں تک گھر بنا کر کرائے پر دینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ کیا میری اس زمین پر زکاۃ ہے۔

  • 228
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 342

سوال

مکان بنانے کے لیے خریدی گئی زمین پر زکوۃ کا حکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرے پاس زمین ہے جس پر میں کچھ سالوں تک گھر بنا کر کرائے پر دینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ کیا میری اس زمین پر زکاۃ ہے۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ نے یہ زمین اگر تجارتی مقصد سے خرید رکھی ہے اور اس کی مارکیٹ قیمت زکوۃ کے نصاب تک پہنچ جاتی ہے تو ہر سال آپ کو اس کی متوقع قیمت کے حساب سے اڑھائی فیصد زکوۃ دینا ہو گی۔ اور اگر آپ نے مکان بنا کر کرائے پر دینے کے لیے خریدی ہے تو پر اس پر کوئی زکوۃ نہیں ہے۔ کیونکہ شریعت میں مکان پر زکوۃ نہیں ہے۔اس میں آپ کی نیت کا اعتبار کیا جائے گا،اور اللہ تعالی نیتوں کو خوب جانتا ہے۔ جب آپ مکان بنا لیں گے پھر اس کے کرائے پر زکوۃ ہو گی کیونکہ کرائے کے مکان پر زکوۃ اس کی قیمت پر نہیں بلکہ اس سے حاصل کردہ آمدن پر ہوتی ہے ،بشرطیکہ وہ رقم نصاب کو پہنچ جائے اور اسے استعمال میں لائے بغیر اس پرایک سال گزر جائے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

تبصرے