سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حاملہ بیوی سے ہمبستری کرنا

  • 2226
  • تاریخ اشاعت : 2024-06-07
  • مشاہدات : 206

سوال

جب عورت حاملہ ہو جائے تو مرد کتنے ماہ یا دن تک اپنی بیوی سے ہم بستری کر سکتا ہے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر حمل کو نقصان نہ ہو تو حاملہ بیوی سے ہمبستری کرنا منع نہیں ہے، کیونکہ حرمت کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔

ارشاد باری تعالی ہے:

نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ (البقرة: 223)

تمھاری عورتیں تمھارے لیے کھیتی ہیں، سو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ۔

1. البتہ اگر کوئی تجربہ کار ماہر لیڈی ڈاکٹر بتائے کہ ہمبستری کرنے سے حمل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے تو پھر منع کیا جائے گا۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

 

تبصرے