سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حيض كے بعد عورت كے غسل کرنے سے پہلے ہمبستری کرنا

  • 2221
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-07
  • مشاہدات : 98

سوال

کیا حیض ختم ہونے کے بعد غسل کرنے سے پہلے اپنی بیوی سے ہمبستری کر سکتے ہیں؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر بيوی حیض سے پاک ہو جائے تو اس كے غسل كرنے سے پہلے جماع كرنا حرام ہے، بلکہ بعض علماء نے اس مسئلہ میں علماء کا اجماع بھی نقل کیا ہے۔ (ديكھیں: تفسیر طبری، جلد نمبر 4، صفحہ نمبر 384)

ارشاد باری تعالی ہے:

وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ (البقرة: 222)

اور وہ تجھ  سے حیض کے متعلق پوچھتے ہیں، کہہ دے وہ ایک طرح کی گندگی ہے، سوحیض میں عورتوں سے علیحدہ رہو، اور ان کے قریب نہ جاؤ یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائیں، پھر جب وہ غسل کرلیں تو ان کے پاس آؤ جہاں سے تمھیں اللہ نے حکم دیا ہے۔ بے شک اللہ ان سے محبت کرتا ہے جو بہت توبہ کرنے والے ہیں اور ان سے محبت کرتا ہے جو بہت پاک رہنے والے ہیں۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

تبصرے