الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چھ پھوپھیاں تھیں، جن کے نام درج ذیل ہیں:
1- صفیہ (یہ زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے والدہ تھیں)
2- ام حکیم البیضاء
3- عاتکہ
4- امیمہ
5- اروی
6- برّہ
ان میں سے صفیہ رضی اللہ عنہا نے اسلام قبول کر لیا تھا، عاتکہ اور اروی کے قبول اسلام کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
(دیکھیں: زا د المعاد از ابن القیم، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 102)
والله أعلم بالصواب.
محدث فتوی کمیٹی