سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا یہ حدیث قدسی ہے کہ اللہ تعالی نے نفس کی شکل میں اپنا بدترین دشمن پیدا کیا ہے؟

  • 2213
  • تاریخ اشاعت : 2024-07-25
  • مشاہدات : 136

سوال

ایک حدیث قدسی کے بارے معلوم ہوا ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے نفس کی شکل میں اپنا بدترین دُشمن پیدا کیا۔ میں نے بہت ڈھونڈا لیکن کوئی ریفرنس نہیں مل سکا برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ کیا واقعی ایسی کوئی حدیث مبارکہ موجود ہے؟ شکرگزار ہوں۔

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمیں ایسی کسی صحیح حدیث کا علم نہیں ہے۔

اگر آپ صرف صحیح اور مقبول  احادیث قدسیہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو شیخ مصطفی عدوی کی کتاب  "الصحيح المسند من الأحاديث القدسية" کا مطالعہ مفید رہے گا۔

دیگر درج ذیل  کتب کا مطالعہ بھی بے حد مفید ہے:

"الأحاديث القدسية جمعاً ودراسة "از عمر علي عبد الله محمد

" الجامع في الأحاديث القدسية "از عبد السلام علوش

"جامع الأحاديث القدسية موسوعة جامعة مشروحة ومحققة "از  عصام الدين الصبابطي

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

تبصرے