الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عيد كى مباركباد دينا جائز ہے، اور مبارکباد دینے كے كوئى الفاظ مخصوص نہيں ہیں، بلكہ عام طورپر لوگ جن الفاظ کے ساتھ مبارکباد دیتے ہوں وہ الفاظ کہنا درست ہے، بعض صحابہ كرام رضی اللہ عنہم ايك دوسرے كو عيد كى مباركباد ديا كرتےتھے اور يہ الفاظ كہتے: تقبل الله منا و منكم
اسی طرح نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو سلام کرنے اور گلے ملنے میں بھی کوئی حرج نہیں، كيونكہ لوگ اسے بطور عبادت اور اللہ تعالى كا قرب سمجھ كر نہيں كرتے، بلكہ بطور عادت اورعزت وتكريم كے لیے كرتے ہيں۔
والله أعلم بالصواب.
محدث فتوی کمیٹی