سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کب مسلمان ہوئیں؟

  • 2183
  • تاریخ اشاعت : 2024-09-05
  • مشاہدات : 120

سوال

میں بہت عرصے سے شیعہ بیانات سن رہا ہوں، وہ ابوطالب کو مجہول طریقے سے مسلمان ثابت کرنے کے لیے حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہ کب اسلام لائی تھیں؟ اس حوالے سے میری رہنمائی فرما دیں ۔

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بہت سارے علماء كرام رحمهم الله نے حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے اسلام قبول کرنے کی توثیق کی ہے اور ذکر کیا ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے بعد اسلام لے آئی تھیں۔ اس لیے علماء کرام نے  انہیں صحابیات میں شمار کیا ہے۔

(تفصيل كے لیے دیکھیں: الاصابہ از ابن حجر:  جلد نمبر 8، صفحہ نمبر 87،  الاستیعاب از ابن عبد البر: جلد نمبر4، صفحہ نمبر 1812، الاعلام از زرکلی: جلد نمبر2، صفحہ نمبر 271)

والله أعلم بالصواب. 

محدث فتوی کمیٹی       

تبصرے