سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اکٹھے رہنے والے بھائیوں میں اسے اگر ایک اپنی اضافی رقم سے کچھ زمین خرید لے تو كيا دوسرے بھائیوں کا بھی اس میں حصہ ہے؟

  • 2086
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-30
  • مشاہدات : 148

سوال

میرے والدین حیات ہیں۔ ایک بھائی گاؤں میں زمینداری کرتا ہے، دوسرا بھائی باہر مزدوری کرتا ہے ۔ باہر والے بھائی کے اہل خانہ گاؤں میں رہنے والے بھائی کے ساتھ مشترکہ طور پر رہائش پذیر ہے ۔ دونوں بھائیوں کا خرچ خوراک نفع و نقصان مشترکہ ہے۔ باہر والا بھائی گاؤں میں زمین خریدتا ہے، سوال یہ ہے کہ اس گاؤں والے بھائی کا اس خرید ی گئی زمین میں حصہ ہے یا نہیں؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگراس بھائی نے جو باہرمزدوری کرتا ہے گھر کے مشترکہ خرچے سے الگ رقم جمع کر کے زمین خریدی ہے تو وہ زمین اسی کی ہوگی جس نے خریدی ہے، دوسرے بھائی کا اس میں کوئی حصہ نہیں ہے، کیونکہ اس نے اپنی ذاتی رقم سے زمین خریدی ہے۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

1- فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی صاحب حفظہ اللہ

2- فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال صاحب حفظہ اللہ

تبصرے