الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عمرہ سال کے تمام مہینوں کے تمام دنوں میں کیا جا سکتا ہے ،عمرہ کے لئے کوئی خاص ایام نہیں ہیں۔آپ حج کے ان ایام میں بھی عمرہ کر سکتے ہیں۔خواہ آپ کا حج کرنے کا ارادہ ہو یا نہ ہو۔ نیز یاد رہے کہ حج تین اقسام(مفرد،قران اور تمتع) میں سے دو (قران اور تمتع)میں عمرہ بھی ساتھ ہوتا ہے۔ اور حج کی جن اقسام میں عمرہ بھی ساتھ کیا جاتا ہے ،ان میں قربانی کرنا بھی واجب ہے۔اور جس قسم(یعنی مفرد) میں عمرہ ساتھ نہیں ہوتا اس میں قربانی بھی نہیں ہے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب
فتویٰ کمیٹی
محدث فتویٰ