سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اگر عورت نے بال کھولے ہوئے ہیں لیکن دوپٹہ سر پر ہے تو كيا نماز ہو جاتی ہے؟

  • 2006
  • تاریخ اشاعت : 2024-07-23
  • مشاہدات : 86

سوال

اگرعورت نے بال کھولے ہوئے ہیں لیکن دوپٹہ سر پر ہے تو نماز ہو جاتی ہے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز میں عورت پر سر کے بالوں کو ڈھانپنا ضروری ہے۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

 لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةَ حَائِضٍ إِلَّا بِخِمَارٍ (سنن أبي داود، الصلاة: 641) (صحيح)

”اللہ تعالیٰ کسی بالغ عورت کی نماز اوڑھنی کے بغیر قبول نہیں فرماتا۔

1. اس لیے اگرعورت کے سر کے بال ڈھانپے ہوئے ہوں تو اس کی نماز صحیح ہے۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

1- فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی صاحب حفظہ اللہ

2- فضیلۃ الشیخ اسحاق زاہد صاحب حفظہ اللہ

تبصرے