سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مسجد کا نام

  • 1994
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-10
  • مشاہدات : 160

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا مسجد کا نام مقام محمود رکھا جاسکتا ہے؟ یعنی جامع مسجد مقام محمود

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی نہیں! مقام محمود ایک خاص اصطلاح اور مقام کا نام ہے جو کہ روز قیامت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کیا جائے گااس لیے اس کو مسجد کے نام کے طور پر رکھنا درست نہیں۔یہ ایسےہی ہے جیسے کوئی اپنی مسجد کا نام جنت الفردوس رکھنا چاہے تو کیا وہ درست ہوگا؟ اس لیے ہمیں  ایسے ناموں سے اجتناب کرنا چاہیےجو اپنی مخصوص اصطلاح اور پہچان رکھتے ہوں مثلاً:مسجد نبویﷺ، مسجد الحرام(بیت اللہ)یا مسجدجنت وغیرہ ۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

محدث فتویٰ کمیٹی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی