محترم جناب ، السّلام علیکم،
بہت بہت شکریہ کہ آخرالامر آپ نے میرے سوال کا جواب دے ہی دیا۔ محترم مجھے افسوس ہے کہ آپ نے میرے سوال کا دوٹوک جواب نہیں دیا۔
اور دوسری بات یہ آپ کا یہ کہنا کہ " صحیح حدیث اور قرآن مجید میں کہیں بھی تضاد نہیں" ،میں اس جملے سے قطعاً متفق نہیں ہوں۔بہت سی باتوں میں قرآن کریم اور احادیث میں واضح تضاد پایا جاتا ہے، مثلاً طلاق کا معاملہ لے لیجیے۔
قرآن کریم طلاق کے لیے بہت کڑی شرائط رکھتا ہے اور طلاق کے لیے کم از کم 2 گواہوں کی موجودگی کو لازم قرار دیتا ہے، جن کی موجودگی میں طلاق واقع ہوگی، نیز طلاق کے لیے میاں ، بیوی دونوں کو سوچنے کے لیے کم از کم 90 دن کا وقت دیا جاتا ہے ، اور اگر بیوی حاملہ ہو تو یہ مدت بچے کی پیدائش تک کی ہے(جسے عدت کہا جاتا ہےجو طلاق کے نافذالعمل ہونے سے پہلے کی ہے)۔ جبکہ احادیث میں گواہوں کی موجودگی تو رہی ایک طرف ، میاں اگر غصہ میں آ کر بیوی کو تین دفعہ "طلاق"، کہہ دے تو طلاق واقع ہوجاتی ہے۔
اسی طرح اور بہت سے باتوں میں اختلاف ہے، لیکن پہلے آپ اس اختلاف کو تو دور کیجیے ، پھر باقی باتیں ہوگیں۔
والسّلام
عمران علی