الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جی ہاں ! پرفیوم لگا کر نماز ہو جاتی ہے،کیونکہ خوشبو لگانا مسنون عمل ہے اور یہ خوشبو ہی کی ایک قسم ہے۔اور اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اس میں الکوحل پائی جاتی ہے تو اس سلسلے میں عرض ہے کہ اگر تھوڑی مقدار میں الکوحل کسی چیز میں مل جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔نیز تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پرفیوم میں الکوحل بہت کم مقدار میں ہوتی ہے اور وہ بھی لگاتے وقت ہوا میں اڑجاتی ہے۔ لہذا دونوں صورتوں میں نماز ہوجاتی ہے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب
فتویٰ کمیٹی
محدث فتویٰ