سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 1774
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-11
  • مشاہدات : 406

سوال

سبحان نام رکھنا
بچے کا نام سبحان یا محمد سبحان رکھنا السلام عليكم ورحمۃالله وبركاتہ! سوال: ۔کیا بچے کا نام سبحان یا محمد سبحان رکھ سکتے ہیں کچھ لوگ کہتے ہیں سبحان اللہ کی صفت ہے یہ نام نہیں رکھنا چاہئے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! جواب : جی یہ نام رکھا جا سکتا ہے۔ اگر لفظ سبحان کی اضافت لفظ جلالہ کی طرف نہ کی جائے جیسے سبحان اللہ تو یہ نام صرف سبحان یا محمد سبحان رکھنے میں بظاہر کوئی شرعی قباحت نظر نہیں آتی ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی