سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 1770
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-12
  • مشاہدات : 268

سوال

The most urgent please!!!
خواب میں خود کو قبر میں لیٹے دیکھنا السلام عليكم ورحمةالله وبركاته! خواب میں خود کو قبرمیں لیٹے دیکھا ہے اور اٹھ کر گھر آتا ہوں تو میرے بچے میرے ہاتھ نہیں آتے نہ ہی میری بیوی سب کچھ میرے ہاتھ سے نکل رہا ہے صرف میری بھابھی نے میری آواز سنی ہے ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! خوابوں کی تعبیر کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی ماہر معبر موجود نہیں ہے، اس لئے ہم اس کی تعبیر پیش نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں۔آپ امام ابن سیرین کی کتاب تعبیر الرویا کا مطالعہ کریں، شاید اس میں سے آپ کو اس کی تعبیر مل جائے۔(اس کتاب کا لنک یہ ہے۔ http://www.kitabosunnat.com/bsearch?cck=book&searchword=%D8%AA%D8%B9%D8%A8%DB%8C%D8%B1&art_state=1&search=concatenate_field_search&task=search)ویسے خوابوں کے حوالے سے یہ اصول ذہن میں رکھیں کہ اگر کوئی پریشان کن خواب آئے تو اٹھ کر نماز پڑھیں اور پھر وہ خواب کسی کو نہ بتائیں۔حدیث شریف میں ہے : وَالرُّؤْيَا ثَلَاثَةٌ فَرُؤْيَا الصَّالِحَةِ بُشْرَى مِنْ اللَّهِ وَرُؤْيَا تَحْزِينٌ مِنْ الشَّيْطَانِ وَرُؤْيَا مِمَّا يُحَدِّثُ الْمَرْءُ نَفْسَهُ فَإِنْ رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُ فَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ وَلَا يُحَدِّثْ بِهَا النَّاسَ (صحیح مسلم :2263) خواب تین طرح کے ہوتے ہیں ۔ اچھا خواب اللہ کی طرف سے خوشخبری ہے , اور ایک خواب شیطان کی طرف سے غمزدہ کرنے کے لیے ہوتا ہے , اور ایک خواب آدمی کی سوچ کے مطابق ہوتا ہے ۔ لہذا جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو وہ کھڑا ہو کرنماز ادا کرے اور لوگوں کو بیان نہ کرے ۔ مزید تفصیل کے لئے دیکھیں فتوی نمبر(2216) http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/2216/9/ ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب فتویٰ کمیٹی محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی