سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 1751
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 260

سوال

Kia aik muslim oarat esaai mard se nikah kr sakti hai
مسلمان عورت کا عیسائی مرد سے نکاح السلام عليكم ورحمۃالله وبركاتہ! کیا مسلمان عورت کسی عیسائی مرد سے نکاح کر سکتی ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! کسی بھی مسلمان عورت کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ کسی کافر کے ساتھ شادی کرے، چاہے وہ کافر یہودی ہو یا عیسائی یا پھر بت پرست ،کیونکہ عورت پر سیادت مرد کو حاصل ہے اور مسلمان عورت پر کسی کافر کوسیادت حاصل ہونی جائز نہیں ہے ، کیونکہ دین اسلام ہی دین حق ہے اوراس کےعلاوہ باقی سب ادیان باطل ہیں ۔ ارشاد باری تعالی ہے : وَلَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِينَ حَتَّى يُؤْمِنُوا وَلَعَبْدٌ مُؤْمِنٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِكٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ أُولَئِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَاللَّهُ يَدْعُو إِلَى الْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ اورتم مشرک مردوں سے اس وقت تک نکاح نہ کرو جب تک کہ وہ ایمان نہیں لے آتے، مومن غلام مشرک سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں خوش کن ہی لگ رہا ہو،یہ لوگ آگ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ اپنے حکم سےجنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے ۔ (البقرہ:221) مزید تفصیل کے لئے دیکھیں فتوی نمبر(14116) http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/14116/0/ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی