الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بشرط صحت سوال مذکورہ عورت نے اپنا روزہ مکمل کر کے درست عمل کیا ہے۔ کیونکہ خواتین اپنی روٹین کو بہتر جانتی ہیں۔ نیز بعد والے ایام سے واضح ہوجاتا ہے کہ کہ وہ خون حیض تھا یا فقط مباشرت کی وجہ سے یا استحاضہ کی وجہ سے خارج ہوا تھا۔ اگر وہ خون حیض ہوتا تو اس کے بعد بھی جاری رہتا۔ اس کا جاری نہ رہنا خون حیض نہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب
فتویٰ کمیٹی
محدث فتویٰ