سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مسجد میں بلند آواز سے ذکر کرنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا مسجد میں بلند آواز مین ذکر کر سکتے ہیں مہربانی کر کے قرآن و حدیث سے واضح فرمائیں؟

  • 161
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 352

سوال

مسجد میں بلند آواز سے ذکر کرنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا مسجد میں بلند آواز مین ذکر کر سکتے ہیں مہربانی کر کے قرآن و حدیث سے واضح فرمائیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز کے بعد پڑھے جانے والے مسنون اذکار کو بلند آواز سے پڑھا جا سکتا ہے ،سیدنا ابن عباس فرماتے ہیں : ’’كان رفع الصوت بالذكر حين يفرغ الناس من المكتوبة على عهد النبي صلى الله عليه وسلم‘‘[البخاري 841] عہد نبوی میں جب لوگ نماز سے فارغ ہوتے تو ذکر کرتے ہوئے اپنی آواز کو بلند کر لیا کرتے تھے۔ بشرطیکہ کوئی نمازی ڈسٹرب نہ ہو۔ اگر کوئی شخص نماز ادا کر رہا ہو تو آہستہ پڑھنا افضل ہے۔ یہ ذکر انفرادی طور پر ہوگا، اجتماعی طور پر کرنا بدعت ہے۔ نماز کے علاوہ عمومی اذکار اگر سنت سے ثابت ہوں تو آپ چلتے پھرتے انہیں پڑھ سکتے ہیں ،لیکن انہیں بھی اجتماعی طور پر پڑھنا ،جس طرح دور حاضر کی محافل میں ہوتا ہے ،تو یہ بدعت ہے ،اس کی کوئی دلیل نہیں ملتی۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

تبصرے