سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

چھوٹی ہوءی نمازوں کی قضاء السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھ سے بہت ساری نمازیں قضا ہوئی ہیں، جو ادا کرنا بہت مشکل ہو گئی ہیں، اگر میں آئندہ توبہ کر کے نمازیں پڑھنا شروع کر دوں تو کیا پچھلی نمازیں معاف ہو جائیں گی؟

  • 158
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 343

سوال

چھوٹی ہوءی نمازوں کی قضاء السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھ سے بہت ساری نمازیں قضا ہوئی ہیں، جو ادا کرنا بہت مشکل ہو گئی ہیں، اگر میں آئندہ توبہ کر کے نمازیں پڑھنا شروع کر دوں تو کیا پچھلی نمازیں معاف ہو جائیں گی؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جان بوجھ کر نماز چھوڑنا بہت بڑا گناہ اور جرم عظیم ہے، بعض اہل علم تو ایسے شخص کی تکفیر کا فتویٰ دیتے ہیں۔ ایسے شخص پر توبہ کرنا لازم ہے کہ وہ اپنی چھوٹی ہوئی نمازوں کی اللہ سے اخلاص کے ساتھ پکی اور سچی توبہ کرے۔ اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا عزم کرے۔ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے نزدیک جان بوجھ کر چھوڑی ہوئی نماز کی قضا مشروع نہیں ہے، بلکہ اس پر توبہ فرض ہے۔ شیخ صالح العثمین رحمہ اللہ نے بھی اسی موقف کو ترجیح دی ہے۔ اگر آپ مخلصانہ سچی توبہ کرکے آئندہ نمازیں پڑھنا شروع کر دیتے ہیں تو اللہ سے امید ہے کہ وہ سابقہ گناہ کو معاف فرما دے گا۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

تبصرے