الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز کے دوران وساوس لانے کا سبب خنزب نامی شیطان ہے۔ جو آدمی پر اس کی نماز کو خلط ملط کر دیتا ہے۔ صحابی رسول سیدنا عثمان بن ابی العاص نے نبی کریمﷺ سے نماز میں وساوس کی شکایت کی تو آپﷺ نے فرمایا:تم تین با ر تعوذ(اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم) پڑھ کر اپنی بائیں جانب تھوک دیا کرو۔ صحابی فرماتے ہیں :میں نے اس پر عمل کیا تو اللہ تعالی نے مجھے ان وساوس سے نجات دے دی۔[ مسلم : 3203] هذا ما عندي والله اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی
محدث فتویٰ