الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر آپ مکہ میں رہائش پذیر ہیں تو جس راستے سے آپ مکہ جارہے ہیں اس راستے میں آنے والے کسی بھی میقات سے احرام باندھ لیں ۔ اور اگر آپ پاکستان سے جارہے ہیں تو بہتر یہی ہے کہ آپ یہیں پاکستانی ائر پورٹ سے ہی باندھ لیں کیونکہ جہاز میقات سے گزر کر جدہ ائر پورٹ پر اترتا ہے۔ هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فتویٰ کمیٹی
محدث فتویٰ