سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ناصر نام رکھنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ناصر نام رکھنا کیسا ہے؟

  • 147
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 421

سوال

ناصر نام رکھنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ناصر نام رکھنا کیسا ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وہ صفات جو اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کے اندر رکھ دی ہیں مثلاً سمع ،بصر، مالک ہونا، وغیرہ او ریہی صفات اللہ تعالیٰ میں بھی موجود ہیں لیکن بندے اور اللہ تعالیٰ کی صفات میں فرق یہ ہے کہ مخلوق کی صفات ناقص ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ کی صفات کامل ہیں اس لئے مخلوق کی صفات کو اللہ کی صفات پر محمول نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ناصر یعنی مدد کرنے والااللہ تعالیٰ کی بھی صفت ہے او رمخلوق کی بھی جب اس کی اضافت ناصر کی طرف کی جائے جیسے عبدالناصر تو یہاں ناصر سے مراد اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات ہوگی اور اگر کسی شخص کو ناصر کہہ دیا جائے تو اس سے مراد مخلوق کی صفت کا حامل ناصر ہوگا۔ ان ہر دو تفریق کے ساتھ ناصر نام رکھا جاسکتا ہے تاریخ اسلام میں بھی ہمیں ناصر نام کے سینکڑوں علماء و راویان ملیں گے۔

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

تبصرے