سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

لیلۃ القدر کون سی رات ؟

  • 144
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 371

سوال

لیلۃ القدر کون سی رات ؟
اللہ تعالیٰ کےبنائے ہوئے قانون کو انسان اپنی ناقص عقل سے پوری طرح جانچ لے اس کے بس کی بات نہیں کچھ حکمتیں اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس رکھی ہیں وہ صرف اسی کو معلوم ہیں لیلۃ القدر بارے کہ وہ مختلف علاقوں میں مختلف ہوتی ہیں اس میں کوئی تضاد نہیں نصوص میں کہیں یہ ذکر نہیں کہ لیلۃ القدر پوری دنیا کی ایک ہی ہوگی یہ بالکل اسی طرح ہےکہ حدیث میں آتا ہے کہ جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس میں دعا قبول ہوتی ہے۔اب دنیا میں کہیں اگر جمعہ ہے تو دوسری جگہ ہفتہ ہے تو کیا قبولیت کی گھڑی پوری دنیا میں ایک وقت میں آئے گی نہیں بلکہ ہر علاقے کے جمعہ کے دن یہ گھڑی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔ لیلۃ القدر کے اختلافات کوبھی اسی مثال پر قیاس کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے