موبائل اورکیمرے سے بنی ہوئی تصاویر ہاتھ سے بنی ہوئی تصاویر کی ترقی یافتہ شکل ہے اگرچہ ان دونوں تصاویر میں علماء کی آراء کا اختلاف ہے لیکن ہمارا رجحان اس طرف ہے کہ یہ ہاتھ کی بنی ہوئی تصویرکی ایک شکل ہے او راس کا حکم وہی ہے جو ہاتھ سے بنی تصویر کا ہے۔اس کے حکم میں آویزاں کرنے یانہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔