سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(514) عورت کا جانور کو ذبح کرنا

  • 9994
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1065

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کیلئے ہر قسم کے جانور کو ذبح کرنا جائز ہے یا عورت کا ذبیحہ جائز نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

احکام شریعت میں اصل یہ ہے کہ یہ مردوں اور عورتوں کیلئے مشترک ہے الایہ کہ خصوصیت کی کوئی دلیل ہو چنانچہ ذبح کا مسئلہ بھی مشترک احکام میں سے ہے۔ ہمیں اس سلسلہ میں ایسی کوئی دلیل معلوم نہیں جو مرد کی خصوصیت پر دلالت کرتی ہو اور وہ تمام عام دلائل جو ذبح کی مشروعیت پر دلالت کرتے ہیں‘ ان میں مرد اور عورتیں سب داخل ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص476

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ