کیا عورت کیلئے ذبح کرنا جائز ہے؟ کیا عورت کے ذبیحہ کو کھانا حلال ہے؟
مرد کی طرح عورت کیلئے بھی جانور کو ذبح کر ناجائز ہے۔ رسول اللہﷺ کی صحیح سنت سے یہ ثابت ہے لہٰذا عورت کے ذبیحہ کو کھانا بھی جائز ہے بشرطیکہ وہ مسلمان یا کتابیہ ہو اور جانور کو شرعی طریقے سے ذبح کرے۔ مرد کی موجودگی میں بھی عورت ذبح کر سکتی ہے یعنی یہ شرط نہیں ہے کہ عورت صرف مرد کی عدم موجودگی کی صورت میں ذبح کر سکتی ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب