السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی عورت سے جنات نے زنا کیا تو کیا وہ بھی گناہ گار ہو گی۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!پہلی بات تو یہ ہے کہ ایسے واقعات کا وقوع تقریبا ناممکن ہے ۔اور اگر ایسا کوئی واقعہ ہوتا بھی ہے تو اس میں عورت کی مرضی اور عدم مرضی کا اعتبار ہوگا۔اگر یہ زنا عورت کے رضا اور مرضی سے واقع ہوا ہو تو اس سے عورت بھی گناہ گار ہوگی،اور اگر جنات نے زبر دستی ایسا کیا ہو اور اس میں عورت کی مرضی یا اختیار شامل نہ ہو تو امید ہے کہ وہ اللہ کے ہاں بری الذمہ ہو گی۔اور اسے گناہ نہیں ہوگا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |