السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کھڑے ہو کر پیشاب کرنا درج ذیل دو شرطوں کے ساتھ جائز ہے: (۱)انسان پیشاب کی چھینٹوں سے محفوظ رہے۔ (۲)اس بات سے محفوظ ہو کہ کوئی اس کی ستر کو دیکھے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب