کیا اس زمانے کے عیسائیوں کے ذبیحوں کو کھانا بھی حلال ہے؟ یاد رہے ان کے ہاں ذبح کرنے کے مختلف طریقے رائج ہیں مثلاً یہ ذبح کرنے کیلئے مشینی آلات کو بھی استعمال کرتے ہیں اور جانوروں کو منشیات بھی استعمال کروا دیتے ہیں؟
ان کے ذبیحوں کو کھانا جائز ہے بشرطیکہ انہیں غیر شرعی طریقے سے ذبح نہ کیا گیا ہو کیونکہ اصل یہ ہے کہ مسلمانوں کی طرح ان کا ذبیحہ بھی حلال ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
’’اور اہل کتاب کا کھانا بھی تمہارے حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کیلئے حلال ہے‘‘۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب