کیا خارپشت کا کھانا حلال ہے یا حرام؟
خارپشت جسے سیہہ بھی کہتے ہیں‘ ایک کانٹوں والا جانور ہے‘ جنہیں یہ اپنے جسم پر لپیٹ لیتا ہے‘ اس کا کھانا حلال ہے کیونکہ نہ تو یہ کچلی والا درندہ ہے اور نہ مردار کھاتا ہے بلکہ یہ تو خرگوش وغیرہ کی طرح گھاس پھوس پر گزارہ کرتا ہے۔ اس طرح کے جانوروں کے بارے میں اصل حلت و اباحت ہے جبکہ وہ حدیث جس میں ہے کہ نبیﷺ نے خار پشت کو خبیث جانوروں میں سے قرار دیا تو وہ اہل علم کے نزدیک ضعیف ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب