کیا کسی مومن کیلئے یہ جائز ہے کہ بعض تکالیف کے علاج کیلئے وہ شراب پیے؟
شراب حرام ہے اسے بطور دوا استعمال کرنا بھی جائز نہیں کیونکہ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ہے:
’’اے بندگان الٰہی! علاج کرو لیکن حرام اشیاء کے ساتھ علاج نہ کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے میری امت کیلئے ان اشیاء میں اشفاء نہیں رکھی‘ جن کو اس نے حرام قرار دیا ہے‘‘۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب