سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(457) شرابی کے بارے میں اطلاع دینا

  • 9935
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1197

سوال

(457) شرابی کے بارے میں اطلاع دینا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی رشتہ دار یا دوست کسی فعل حرام مثلاً شراب نوشی کا ارتکاب کرتا ہو اور میں نے اسے کئی بار سمجھایا ہو اور وہ باز نہ آئے تو کیا اس کے بارے میں اطلاع دینا جائز ہے یا اسے اس کی رسوائی قرار دیا جائے گا مگر حق بات سے خاموش رہنے والا بھی تو گونگا شیطان ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسلمان کیلئے یہ ضروری ہے کہ جب وہ اپنے کسی بھائی کو کسی فعل حرام کا ارتکاب کرتے ہوئے دیکھے تو اسے نصیحت کرے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے ارتکاب سے ڈرائے اور گناہوں کی سزا اور دل‘ نفس‘ اعضائ‘ فرد اور معاشرے پر ان کے بدترین نتائج سے آگاہ کرے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ بار بار سمجھانے سے وہ باز آ جائے اور توبہ کر لے اور اگر وہ باز نہ آئے تو اسے اس سے باز رکھنے کیلئے جو سب سے موزوں راستہ ہو اسے اختیار کرے خواہ اس کیلئے حکام کو اطلاع دینا پڑے یا کسی اور ایسی شخصیت کو جس کی اس کی نظر میں اس سمجھانے والے سے زیادہ عزت ہو۔ اہم بات یہ ہے کہ ناصح کو وہ راستہ اختیار کرنا چاہئے جو سب سے زیادہ موزوں ہو تاکہ مقصود حاصل ہو جائے خواہ حکام تک بات پہنچانے کی نوبت آ جائے کہ وہ اسے سمجھائیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص412

محدث فتویٰ

تبصرے