سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(440) کفارہ مانے والے پر ہے

  • 9918
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1235

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کا دو سال کا بچہ گھر سے نکل کر سڑک کی طرف چلا گیا اور اسے ایک قریبی رشتہ دار کی گاڑی نہ کچل دیا تو اس صورت میں بچے کی ماں پر بھی کچھ لازم ہے ‘ کیونکہ اس حادثے کی وجہ سے اسے بہت تکلیف پہنچی ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر امر واقع اسی طرح جیسا کہ آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے تو اس صورت میں بچے کی ماں پر کچھ لازم نہیں ہے بلکہ دیت و کفارہ تو اس پر لازم ہے جس نے بچے کو کچلا ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس بچے کے والدین کو اس کا نعم البدل عطا فرمائے اور اس مصیبت کی وجہ سے اجر و ثواب عطا فرمائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص397

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ