گاڑیوں کا ایکسیڈنٹ ہوا ‘ سامنے سے آنے والی گاڑی میں دو آدمی تھے ‘ جن میں ایک فوت ہو گیا ‘ ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق پہلی گاڑی کے مالک تیس فیصد اور دوسری گاڑی کے مالک کی ستر فیصد غلطی تھی تو کیا کفارہ کے دو مہینے کے روزے بھی اسی نسبت سے رکھے جائیں گے ‘ جیسا کہ دیت غلطی کی نسبت سے ہوتی ہے یا روزے مکمل دو ماہ کے رکھنے ہوں گے؟
جب دو یا اس سے بھی زیادہ لوگ قتل خطا میں شریک ہوں تو ان میں سے ہر ایک پر مستقل کفارہ ہو گا کیونکہ کفارات تقسیم نہیں ہوتے جیسا کہ اہل علم نے بیان فرمایا ہے-
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب