کیا میرے لئے یہ جائز ہے کہ میں اپنے ماموں کی بیوی کو سلام کروں ‘ یاد رہے میں نے اپنے ماموں کے ساتھ ملکر اپنی نانی کا دودھ بھی پیا ہے یا اسے سلام کرنا حرام ہے کہ یہ میرے لئے غیر محرم ہے ؟
آپ کیلئے یہ جائز نہیں ہے کہ آپ اپنے ماموں کی بیوی کے ساتھ مصافحہ کریں خواہ آپ کا اپنی نانی کا دودھ پینا ثابت ہو یا نہ ہو کیونکہ آپ اجنبی ہیں ‘ یعنی اس کے محرم نہیں ‘ ہاں البتہ زبان سے سلام منسون کہنا جائز ہے ‘ چنانچہ حضرت عائشہ ؓ سے رسول اللہ ؐ کے عورتوں سے بیعت لینے کے سلسلہ میں روایت ہے:
’ اللہ کی قسم ! رسول اللہ ؐ کا دست مبارک کبھی بھی وقت بیعت کسی غیر محرم عورت کے ہاتھ سے نہیں لگا بلکہ آپ یہ فرماتے ہوئے زبانی بیعت لے لیا کرتے کہ میں نے تم سے بیعت لے لی‘‘۔
امیمہ بنت رقیقہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ؐ سے بیعت کرنے کیلئے خواتین کے ہمراہ میں بھی آئی اور ہم نے عرض کیا ‘ یا رسول اللہ ؐ کیا آپ ہم سب سے مصافحہ نہ فرمائیں گے ‘ آپ نے فرمایا:
‘’ میں خواتین سے مصافحہ نہیں کرتا ‘’ ایک عورت سے میری بات ایسے ہی ہے جیسے ایک سو عورتوں سے بات ہو‘‘۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب