ایک شخص نے دو سال کی عمر کے اندر ایک عورت کا پانچ رضعات دودھ پیا ‘ اس عورت کے شوہر کی ایک اور بیوی بھی ہے اور اس کی اس سے بھی اولاد ہے ‘ کیا وہ اولاد بھی اس دودھ پینے والے شخص کے بھائی ہوں گے ؟
اگر اس شخص نے اس عورت کا اس طرح دودھ پیا ہے جس سے حرمت ثابت ہو تی ہے اور وہ یہ کہ دو سال کی عمر کے اندر پانچ رضعات پیے ہوں تو یہ عورت اس کی ماں ‘ اس کا شوہر اس کا باپ اور شوہر کے دوسری بیوی سے بیٹے ‘ اس کے باپ کی طرف سے بھائی ‘ دودھ پلانے والی عورت کے اس شوہر کے علاوہ کسی دوسرے شوہر سے بیٹے اس کی ماں کی طرف سے بھائی ‘ اس عورت کی بہنیں ‘ اس کی خالائیں اور اس کے شوہر کی بہنیں اس کی پھوپھیاں ہوں گی کیونکہ رضاعت کی وجہ سے بھی وہ رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو قرابت کی وجہ سے حرام ہیں
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب