میری والدہ کو ایک عورت نے دودھ پلایا تھا اور اس دودھ پلانے والی عورت کی کئی اور سوکنیں بھی ہیں تو کیا ان سوکنوں کو اولاد بھی میرے ماموں شمار ہوں گے یا نہیں ؟
یہ دودھ پلانے والی عورت آپ کی نانی شمار ہو گی کیونکہ اس نے آپ کی والدہ کو دودھ پلایا ہے ‘ اس عورت کا شوہر آپ کی والدہ کا باپ اور آپ کا نانا ہو گا ‘ اس عورت کی سوکنوں کی اولاد آپ کی والدہ کے بھائی او آپ کے ماموں ہوں گے کیونکہ وہ آپ کی نانا کی اولاد ہیں ‘ لہٰذا وہ آپ کے رضاعی ماموں ہوں گے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب