سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(133) وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنے کا حکم

  • 987
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1189

سوال

(133) وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شریعت میں مطلوب وضو کا کیا طریقہ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا واجب نہیں بلکہ سنت ہے کیونکہ اس بارے میں حدیث کا ثبوت محل نظر ہے ۔ امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس باب میں کوئی حدیث ثابت نہیں ہے او رجیسا کہ سب لوگوں کو معلوم ہے کہ امام احمد رحمہ اللہ حدیث کے جلیل القدر ائمہ و حفاظ میں سے ہیں لہٰذا جب وہ فرمائیں کہ اس باب میں کوئی حدیث ثابت نہیں تو بلاشبہ اس حدیث کے بارے میں دل میں خلش رہتی اور جب اس کا ثبوت محل نظر ہے تو کسی انسان کےلیے یہ جائز نہیں کہ وہ بندگان الہٰی کےلیے کسی ایسی چیز کو لازم قرار دے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہ ہو ، اس لیے میری رائے یہ ہے کہ وضو کرتےوقت بسم اللہ پڑھنا سنت ہے لیکن جس کے نزدیک یہ حدیث ثابت ہو تو اس کے لیے اس کے مطابق عمل کرنا واجب ہو گا کیونکہ (لَا وُضُوءَ) میں ’’لا‘‘ صحیح قول کے مطابق نفی صحت کے لیے ہے نفی کمال کےلیے نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ198

محدث فتویٰ

تبصرے