السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ان پانچ رضعات کی کیا صورت ہوتی ہے ‘ جن سے دودھ پینے والا بچہ دودھ پلانے والی عورت کے بچوں کا بھائی بن جاتا ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح قول یہ ہے کہ ایک رضعہ یہ ہوتا ہے کہ بچہ اپنے منہ کے ساتھ پستان کو پکڑے اور اسے سے دودھ چوسے اور پھر چھوڑ دے خواہ سیر ہو یا نہیں اور خواہ وہ از خود چھوڑ دے یا عورت نے اس کے منہ سے پستان کو نکال دیا ہو یا اس کے منہ میں دوسرا پستان دے دیا ہو ‘ الغرض رضعہ پستان کو منہ میں ڈال کر نکال دینا ہے اور جب بچہ پانچ بار اس طرح کرے تو وہ بچہ مرضعہ کا بیٹا بن جائیگا ‘ خواہ ان پانچ رضعات سے وہ سیر نہ بھی ہوا ہو اور خواہ اس نے یہ پانچ رضعات ایک ہی مجلس میں پورے کر لئے ہوں۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ ایک رضعہ یہ ہے کہ بچہ ایک بار سیر ہو کر دودھ پیے لیکن پہلا قول زیادہ مشہور ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب