السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا جس عورت کا شوہر فوت ہو گیا ہو اس کیلئے عدت کے دوران ٹیلفون سننا جائز ہے جبکہ یہ معلوم نہ ہو کہ یہ مرد کا فون ہے یا عورت کا ؟ عورت کیلئے عدت میں کیا واجب ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عدت کے دوران عورت کیلئے یہ واجب ہے کہ وہ زینت کے اظہار سے اجتناب کرے اور شہرت و زینت کا لباس اور زیورات ‘’ خضاب اور سرمہ وغیرہ استعمال نہ کرے ‘ ضرورت کے بغیر اپنے گھر سے باہر نہ نکلے ‘ خوشبو اور عطر استعمال نہ کرے ‘ اجنبی مردوں کے سامنے نہ جائے ‘ ضرورت کیلئے پردہ کے ساتھ اور اپنے محرموں کے ساتھ گھر سے باہر جا سکتی ہے ‘ اپنے گھر کے اندر چل پھر سکتی ہے ‘ گھر کے بالائی حصے پر بھی جا سکتی ہے ‘ بوقت ضرورت ٹیلیفون پر بات کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں بشرطیکہ معلوم ہو کہ یہ کسی عورت کا ٹیلیفون ہے اور اگر فون کسی ایسے مرد کا ہو جو جان پہچان کے لئے فون کر رہا ہو تو پھر فوراً بات ختم کر دینی چاہئے ‘ اسی طرح دیگر عورتوں کو بھی اجنبی مردوں کے ساتھ اس قسم کی گفتگو نہیں کرنی چاہئے ‘ پس پردہ غیر محرم رشتہ داروں سے گفتگو کرنا بھی جائز ہے ‘ نیز ٹیلیفون پر گفتگو کرنا بھی جائز ہے ‘ نیز سوگ کے علاوہ دوسرے اوقات میں بھی گفتگو جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب