السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عدت کے دوران عورت کیلئے وقت معلوم کرنے کیلئے نہ کہ خوبصورتی کیلئے گھڑی استعمال کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں گھڑی کا استعمال کرنا جائز ہے کیونکہ عمل ارادہ و نیت کے تابع ہے لیکن اس کیلئے گھڑی استعمال نہ کرنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ زیورات سے مشابہت رکھتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب