سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(369) عدت والی عورت کا اپنے شوہر کے گھر سے

  • 9846
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1247

سوال

(369) عدت والی عورت کا اپنے شوہر کے گھر سے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت نے ایک مرد سے شادی کی پھر وہ شخص فوت ہو گیا اور اس سے اس کی اولاد بھی نہیں ہے اور نہ ہی شوہر کے شہر میں اس کے کوئی رشتہ دار ہیں ‘ کیا اس کیلئے اپنے شوہر کے شہر سے اپنے وارثوں کے شہر منتقل ہو نا جائز ہے تا کہ وہاں جا کر عدت گزار سکے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس عورت کیلئے اپنے والی کے گھر یا کسی بھی ایسی جگہ منتقل ہونا جائز ہے جہاں یہ محفوظ اور اپنے شوہر کی باقی عدت گزار سکے بشرطیکہ اسے اپنے شوہر کے گھر رہنے میں اپنے بارے میں یا اپنی عزت و آبرو کے بارے میں خطرہ ہو اور یہاں اس کی حفاظت کرنے والا کوئی نہ ہو اور اگر اسے یہاں سے کوئی خطرہ نہ ہو اور یہ صرف اپنے اہلخانہ سے قریب ہونا چاہتی ہو تو پھر اس کیلئے کسی دوسری جگہ منتقل ہونا جائز نہیں بلکہ اسے یہاں ہی رہنا چاہیے تا کہ عدت کے ایام پورے ہو جائیں اور پھر یہ جہاں چاہے اپنے محرم کے ساتھ سفر کر کے جا سکتی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب العده: جلد 3  صفحہ 349

محدث فتویٰ

تبصرے